وزیر پٹرولیم کیلئے لگژری گاڑی کی خریداری،بجٹ میں ایک کروڑ 35 لاکھ مختص

پیر 6 جون 2016 09:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جون۔2016ء) وفاقی وزیر پٹرولیم کیلئے سیکیورٹی پروف لگژری گاڑیوں کی خریداری کیلئے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بجٹ دستاویزات کے مطابق وزیر پٹرولیم کیلئے قیمتی گاڑی کی خریداری کیلئے 13.5 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ وزارت پٹرولیم نے دیگر گاڑیوں کی خریداری کیلئے 35 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔ بدین میں کوئلے کی تلاش کے دوران مختلف افسران کیلئے مختلف اشیاء کی خریداری کی جائے گی جس پر مجموعی طور پر 80 ملین روپے کے اخراجات آئیں گے۔ وزارت پیٹرولیم کے پاس پہلے ہی اربوں روپے کی گاڑیاں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :