پنجاب حکومت کاڈی ایچ کیواورٹی ایچ کیوہسپتالوں میں مریضوں کے بیڈزتبدیل کرنے کافیصلہ

پیر 6 جون 2016 09:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جون۔2016ء) پنجاب حکومت نے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں پرانے اور ٹوٹے پھوٹے مریضوں کے بیڈز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے اس حوالے سے پیپر ورک تیا رکر لیا ہے ۔ اگلے مالی سال میں 3ہزار نئے بیڈز خریدے جائیں گے اور کروڑوں روپے اس پر خرچ ہو ں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو او رٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں سالہاسال سے خریدئے گئے بسترے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کے علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے پرانے اور ٹوٹے پھوٹے مریضوں کے بیڈز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے اس حوالے سے پیپر ورک تیا رکر لیا ہے ۔ اگلے مالی سال میں 3ہزار نئے بیڈز خریدے جائیں گے اور کروڑوں روپے اس پر خرچ ہو ں گے ۔ اس حوالے سے سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر علی جان نے کہا کہ اگلے مالی سال میں ان بستروں کی خریدی مکمل کر لے ہسپتالوں کو فراہم کر دئیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :