بنک آ ف خیبر کے معاملے کے باوجود جماعت اسلامی نے صوبائی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ پر نظر ثانی

پیر 6 جون 2016 09:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جون۔2016ء)بنک آ ف خیبر کے معاملے کے باوجود جماعت اسلامی نے صوبائی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ پر نظر ثانی کردی ہے بنک آف خیبر کے معاملے پر جماعت اسلامی نے صوبائی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دی تھی بنک آف خیبر کی تحقیقاتی رپورٹ آنے کے باوجود جماعت اسلامی بدستور وزارتوں میں ہے اور صوبائی حکومت سے علیحدگی کے اعلان پربھی نظر ثانی کر دی ہے جس کے تحت جماعت اسلامی صوبائی حکومت میں رہ کر احتجاج کریگی بنک آف خیبر کی تحقیقات کے لئے سینئر صوبائی وزیر سکندر شیر پاؤ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی جنہوں نے اپنی رپورٹ صوبائی حکومت کو بھی پیش کی تاہم ذرائع کے مطابق بنک آف خیبر کے ایم ڈی اور صوبائی وزیر خزانہ کو کلین چٹ دی ہے اور دونوں کو اس معاملے میں کلیئر قراردیا ہے سٹیٹ بنک کے گورنر کی جانب سے بھی ایم ڈی بنک آف خیبر کو کلیئرقرار دیاتھا اور اپنی رپورٹ وفاقی وزارت خزانہ اسحاق ڈار کو ارسال کیا

متعلقہ عنوان :