وینزویلامیں خوراک کی قلت کیخلاف عوام سڑکوں پر آگئے

پیر 6 جون 2016 10:40

کراکس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جون۔2016ء )لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں خوراک کی شدید قلت کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئے جس پر پولیس نے مظاہرے کو روکنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں اشیائے خورو نوش کے حصول کے لئے لمبی قطاروں میں کھڑے افراد نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیا، مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی بحران سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے، جبکہ خوراک کی قلت کے باعث لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا اور مظاہرین پر آنسو گیس سے شیلنگ کی۔ وینزویلا کو اس وقت ایک سنگین اقتصادی اور سیاسی بحران کا سامنا ہے جبکہ عالمی سطح پر خام تیل کی کم قیمتوں کی وجہ سے بھی اس ملک کی آمدنی میں واضح کمی ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :