عمان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ کل ہو گا

پیر 6 جون 2016 10:35

مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جون۔2016ء) عمان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اسی لئے پہلا روزہ کل ہو گا۔ عمان کی وزارت اوقاف و مذہبی اُمور کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لئے یکم رمضان المباک 7 جون بروز منگل کو ہو گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء کے اکثر ممالک میں بھی آج چاند دیکھا جائے گا اور ممکنہ طور پر کل پہلا روزہ ہو گا

متعلقہ عنوان :