پاناما لیکس نے کرپٹ لوگوں کا چہرہ بے نقاب کر دیا :سراج الحق

پوری دنیا میں رمضان کے مہینے میں اشیا کی قیمتیں کم ہوتی ہیں ، ہمارے ملک میں مہنگی کر دی جاتی ہیں :امیر جماعت اسلامی

پیر 6 جون 2016 10:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جون۔2016ء ) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے پاناما لیکس ، لندن لیکس،اور دبئی لیکس میں کرپٹ لوگوں کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے ، حکمرانوں کی دولت اور گھر بیرون ملک ہیں جبکہ حکومت اندرون ملک میں ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق افراد میں رمضان پیکج تقسیم کرنے کی تقریب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں لوگ رمضان المبارک طرح کے مخصوص دنوں میں روزمرہ کی اشیاء سستی کر دی جاتی ہیں ، پاکستان میں تہواروں کے موقعہ پر روزمرہ اشیاء مہنگی ہو جاتی ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان میں غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس ، لندن لیکس اور دبئی لیکس میں کرپٹ لوگوں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے حکمرانوں کی دولت اور گھر بار بیرون ملک ہیں جبکہ حکومت اندرون ملک ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ بجٹ میں انسانی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا گیا اور کرپشن کے خاتمے کیلئے بھی کوئی اقدام نہیں کیا گی