سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیاہے،آج پہلا روزہ ہے

ملائشیاء ،انڈونیشیاء سمیت مشرق بعید کے ممالک میں بھی آج رمضان شریف کا پہلا روزہ۔خبر ایجنسی۔۔۔جنوبی ایشیاء کے زیادہ تر ممالک میں رمضان شریف کا چاند آج دیکھاجائے گا

پیر 6 جون 2016 10:23

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جون۔2016ء):سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان شریف کا چاند نظر آگیاہے،آج پیرکو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں مل چکی ہیں،جس کے باعث سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، ملائشیاء ،انڈونیشیاء،سنگاپور اور مشرق بعید کے ممالک میں بھی رمضان شریف کا چاند نظر آگیاہے۔ان ممالک میں بھی آج پیر 6جون کو رمضان شریف کا پہلا روزہ رکھا گیا۔دوسری جانب جنوبی ایشیاء کے زیادہ تر ممالک میں رویت ہلال کمیٹیاں رمضان شریف کا چاند کل دیکھیں گی اورپہلا روزہ منگل کو رکھا جائے گا۔