مسلم لیگ ن ساہیوال شہر اور تاجر ونگ کے آٹھ رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

دو سابق ناظمین اور یونین کونسلوں کے چار آزاد چیئر مینوں نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا

اتوار 5 جون 2016 11:05

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جون۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ ن ساہیوال شہر کے عہدیداروں اور تاجر ونگ سوڑی گلی کی اگزیکٹو کمیٹی کے ارکان اوردیگر آٹھ رہنماؤں شیخ محمدحنیف ، صوفی سعید احمد انصاری ، محمد وحید، شیخ محمد قیوم ، رانا شہزادمیا، شیخ محمد ندیم، آصف مہدی اور محمد حسین مٹھواور سینکڑوں ساتھیوں نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا ہے انہوں نے اس امر کا اعلان سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی قیادت میں ضلع ساہیوال کی دورہ کرنے والی پیپلز پارٹی کی تنظیم ساز کمیٹی سے ملاقات کے موقعہ پر کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر مسلم لیگ ن چک 9-153ایل کے سابق ناظم خورشید گجر ، مسلم لیگ کے سابق ممبر ضلع کونسل ظفر شاہ کھگہ اور چار یونین کونسلوں کے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے چیئر مینوں عجم شاہ کھگہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوں زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ملکی تاریخ کے اس اہم موڑ پر کردار ادا کر سکتی ہے انہوں نے بلاول بھٹو کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ ا ب صرف اور صرف پیپلز پارٹی کی سیاست کرینگے۔