شیخوپورہ ،لیگی ایم پی اے کے قریبی رشتے دار کا کپڑے استری کرنے کا معاوضہ طلب کرنے پر 24سالہ محنت کش لڑکے کے گھر میں داخل ہو کرتشدد

اتوار 5 جون 2016 11:04

شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جون۔2016ء )شیخوپورہ کے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ فیض پور خورد میں لیگی ایم پی اے کے قریبی رشتے دار نے کپڑے استری کرنے کا معاوضہ طلب کرنے پر 24سالہ محنت کش لڑکے کے گھر میں داخل ہو کرکے اس کو تشدد کا نشانہ بنا یا مزاحمت کرنے پرگھر میں موجود محنت کش امانت علی اس کی بیوی نسیم بی بی ،بہو اور بیٹے شکیل کو پکڑ کر گھر کے صحن میں گھسیٹتے رہے اس دوران خواتین کے کپڑے پھاڑ دیئے جس سے وہ نیم برہنہ ہو گئیں پولیس نے لیگی ایم پی اے کے دباؤ ڈالنے پر تا حال ملزمان کے خلاف کو ئی کاروائی نہ کی ہے اور نہ متاثرہ خاند ان کو میڈیکو لیگل جاری کیا ہے بتایا گیا ہے کہ محنت کش امانت علی کا بیتا شکیل گا ؤں میں کپڑے استری کر کے اپنے خاندان کا پیٹ پا ل رہا ہے کہ گزشتہ روز لیگی ایم پی اے کے قریبی رشتے دار گلفام امین منڈا کے بھانجے عمران منڈا اور پپو منڈا نے اپنے درجنوں ملبو سات استری کروائے جس کی رقم کا تقاضہ کرنے پر مذکورہ افراد نے اس کے گھر پر ہلہ بول کر سامان کی تو ڑ پھوڑ کرنے کے بعد محنت کش اس کی بیوی ، بہو اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دیکر فرار ہو گئے پو لیس نے تا حال کو ئی کاروائی نہ کی ہے جس پر متا ثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ ، آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جا ئے اور ان کے جا ن ومال ،عزت وآبرو کا تحفظ کیا جا ئے ۔