لاہور،نا معلو م مو ٹر سا ئیکل سو اروں کی چرچ پر فائرنگ ، خوف و ہراس پھیل گیا

اتوار 5 جون 2016 11:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جون۔2016ء)تھانہ ساندہ کے علاقے میں 2نا معلو م مو ٹر سا ئیکل سو اروں نے ایک چرچ پر فائرنگ کر کے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے ساندہ کے علاقے دھوپ سڑی کے سینٹ جو زف چر چ کے با ہر اند ھا دھند فا ئر نگ کر دی جس سے کوئی شخصی نہ ہوا لیکن اس فائرنگ سے اہل علا قہ میں خو ف وہر اس پھیل گیا ۔

حملہ آوروں نے چرچ کے گیٹ کو گولیوں سے چھلنی کر دیا اور فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے چرچ کے پادری با بو جا رج سلا مت کی درخو است پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔پو لیس کے مطا بق فا ئر نگ کر نے والو ں کا جلد سراغ لگا لیں گے۔ اس کیلئے ہما ری خصوصی ٹیمیں کا م کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :