اٹک،قادیانی ہومیو ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ

نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے دروازے پر موٹر سائیکل پر بیٹھے ہوئے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا آر پی او راولپنڈی نے ڈی پی او اٹک کی زیر نگرانی تفتیشی ٹیم تشکیل دیدی ،ضلع بھر کی ناکہ بندی مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع

اتوار 5 جون 2016 11:03

اٹک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جون۔2016ء )قادیانی ہومیو ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ، دو نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے دروازے پر موٹر سائیکل پر بیٹھے ہوئے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ،فائرلگنے سے 62 سالہ قادیانی ہومیو ڈاکٹر حمید احمد نالی میں گر گئے ۔

(جاری ہے)

آر پی او راولپنڈی نے ڈی پی او اٹک کی زیر نگرانی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ،ضلع بھر کی ناکہ بندی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردئیے،تفصیلات کے مطابق اٹک میں ٹرک اڈہ کے قریب قادیانیوں کی عبادت گاہ کے فوکل پرسن 62 سالہ قادیانی ہومیو ڈاکٹر حمید احمدجو پی او ایف سنجوال فیکٹری سے ریٹائرڈ تھے،وہ حسب معمول اپنی عبادت گاہ سے 2 بج کر 7 منٹ پر اپنے موٹر سائیکل نمبر AKL-1391/13 پر اپنے گھر دار لسلام کالونی نزداٹک گیسٹ ہاوس پر 2;15 پر پہنچے تو انہوں نے موٹر سائیکل سے ہارن بجاناشروع کیا تو اس دوران تاک میں بیٹھے 2نامعلوم مسلح ٹارگٹ کلرز میں سے ایک نے نشانہ لے کر فائر کیا جو ان کے آنکھ کے نیچے صحیح نشانے پر لگا اور وہ موٹر سائیکل سمیت نالی میں گر گئے گولی ان کے چہرے سے نکل کر لوہے کے مضبوط گیٹ کو توڑتی ہوئی صحن میں گری گھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے سبب ان کی بیٹی جو گھر میں موجود تھی اس حادثہ سے بے خبر رہی کیونکہ گھر میں جنریٹر چل رہا تھا اور اس کے شور کے سبب انہیں گولی چلنے کی آواز نہیں آئی ٹارگٹ کلر اطمینان سے اپنا ٹارگٹ مکمل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے بعد ازاں اہل محلہ نے مقتول قادیانی ہومیو ڈاکٹر حمید احمد کی لاش نالی میں موٹر سائیکل سمیت پڑی ہوئی دیکھی تو گھر والوں کواطلاع دی جس پر ریسکیو1122نے فوری طور پر آکر لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کی ایس ایچ او ماڈل پولیس سٹیشن اٹک سٹی انسپکٹر ملک محمد ارشد ،انسپکٹر انویسٹی گیشن ملک محمد خان ،انچارج سائبر کرائم سب انسپکٹر جہانزیب خان،چیف سیکورٹی آفیسر محمد نعیم ،ڈی ایس پی حفیظ احمد اولکھ ،ڈی پی او زاہد نواز مروت اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں مقتول کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد جائے وقوعہ کا معائنہ اور گولیوں کے خول سمیت دیگر شواہد اکٹھے کر لیے اور ماڈل پولیس سٹیشن اٹک سٹی میں نامعلوم ٹارگٹ کلرز کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا دریں اثناء آر پی او فخر سلطان راجہ نے ڈی پی اوزاہد نواز مروت کی زیر نگرانی اعلیٰ سطحی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی جس نے مختلف حوالوں سے اپنی تفتیش کا آغاز شروع کر دیا ہے مقتول کے 2بیٹوں میں سے ایک لاہور میں زیر تعلیم اور ایک لندن میں رہائش پذیر ہے اور ایک بیٹی ان کے پاس ،ایک راولپنڈی اور ایک لاہور میں رہائش پذیر ہیں مقتول سنجوال آرڈیننس فیکٹری میں سروس کرتے رہے اور وہاں سے ریٹائرڈ منٹ کے بعد قادیانیوں کی عبادت گاہ کے فوکل پرسن اور اسی عبادت گاہ سے ملحقہ ایک دوکان میں ہومیو کلینک چلاتے تھے سنجوال فیکٹری میں دوران ملازمت انہیں قادیانی ہونے کے سبب کالونی سے نکال دیا گیا تھا یاد رہے کہ ایک سال قبل قطبہ چوک کامرہ میں بھی ایک قادیانی لطیف عالم بٹ جو وکلاء کو قانون کی کتابوں کی سپلائی کے علاوہ بک ڈپو بھی چلاتے تھے کو دوکان سے آتے ہوئے گھر کے قریب نامعلوم ٹارگٹ کلرز نے موت کی گھاٹ اتار دیا تھا اٹک پولیس نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :