جرمنی میں آسمانی بجلی گرنے سے پچاس سے زائد افراد زخمی، آٹھ کی حالت نازک

اتوار 5 جون 2016 11:15

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جون۔2016ء)جرمنی کے شہر مینڈش میں گزشتہ روز ایک میوزیکل تقریب کے شرکاء پر آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 51افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں آٹھ کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

جرمن شہر نیورمبرگ کے فارمولا ون موٹر ریس ٹریک کے نواح میں مینڈش نامی شہر میں میوزکل تقریب گزشتہ اکتیس برس سے سالانہ بنیاد پر منتعقد کی جاتی ہے۔ اِس کا انعقاد شہر کے چھوٹے سے ایئر پورٹ کے احاطے میں کیا جاتا ہے۔ گزشتہ برس بھی اِس میوزیکل تقریب کے شرکاء پر بجلی گرنے سے تیس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :