وسطی افریقی جمہوریہ میں تعیناتی کے دوران جنسی استحصال کا الزام، پانچ فرانسیسی فوجی معطل

اتوار 5 جون 2016 11:15

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جون۔2016ء)وسطی افریقی جمہوریہ میں تعیناتی کے دوران جنسی استحصال میں ملوث ہونے پر فرانسیسی وزارتِ دفاع نے اپنے پانچ فوجیوں کو معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فوجی اِس شورش زدہ افریقی ملک میں پرتشدد مسلح مذہبی فسادات کو روکنے کے لیے تعینات کیے گئے فرانسیسی مشن کا حصہ تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ حقائق کی سنگینی اور شدت کا احساس کرتے ہوئے پانچ فوجیوں کی معطلی کی گئی ہے اور اب اِنہیں نظم و ضبط کی عدم پابندی کے تناظر میں انضباطی کارروائی کا سامنا ہو گا۔ حتمی کارروائی پر معطل فوجیوں کو برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔