شام اور عراق میں آئی ایس کے ٹھکانوں پر تازہ امریکی فضائی حملے

اتوار 5 جون 2016 11:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جون۔2016ء)امریکی نیوی کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ٹھکانوں کو بحیرہ روم سے ٹارگٹ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یڈمرل جان رچرڈسن نے کہا ہے کہ امریکی طیارہ بردار جنگی بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ٹرومین سے اڑنے والے جنگی طیارے جہادیوں اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ امریکی بحریہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہ غیرمعمولی اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکی بحری قوت کا مظاہرہ کسی بھی حالت میں کیا جا سکتا ہے۔ امریکی جنگی بحری جہاز ٹرومین خلیج فارس میں تعینات تھا لیکن حال ہی میں اسے بحیرہ روم میں منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :