پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی کھڑکی بند کردی گئی ہے ، منوہر پاریکر

ہمسائیہ ملک دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مخلصانہ پن کا مظاہرہ نہیں کررہا ،بھارتی وزیر دفاع کی صحافیوں سے گفتگو

اتوار 5 جون 2016 11:11

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جون۔2016ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ خیر سگالی اور مذاکرات کیلئے کھڑکی کھولی تھی تاہم ہمسائیہ ملک کی جانب سے دہشتگردی سے نمٹنے میں مخلصانہ پن بارے شکوک وشہبات کے باعث اب یہ کھڑکی بند کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے منوہر پاریکر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے جب پاکستان کا دورہ کیا تو انہوں نے مواقعوں کی کھڑکی کھولی تاہم بتدریج اب اس کھڑکی کو بند بھی کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مخلص ہونے کی ضرورت ہے تاہم ملک ابھی تک اچھے برے دہشتگردوں میں امتیاز کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمسائیہ ملک کیلئے پہلے جو دہشتگرد برے ہوتے ہیں وہی افغانستان اور بھارت میں کارروائیوں کے بعد اچھے ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ایسا مسئلہ ہے جس سے سفارتی سطح پر نمٹنے کی ضرورت ہے