ڈی پی او جعفرآباد کا 18روز کے بعد قتل کا مقدمہ درج

ہفتہ 4 جون 2016 09:53

ڈیرہ اللہ یار( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جون۔2016ء )ڈی پی او جعفرآباد کا 18روز کے بعد قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار بشیر احمد جمالی کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے ، ایف آئی آر میں تین دفعات لگائی گئی ہیں ذرائع کے مطابق 18روز بعدسابق ڈی پی او جعفرآباد جہانزیب خان کے قتل کا مقدمہ پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار میں درج کرلیا گیا درج ہونے والی ایف آئی آر کے خلاصہ کے مطابق دفعات 322، یعنی قتل بالسبب ، دفعہ 120، یعنی دعوت کرکے یا بلا کے مجرمانہ سازش ، جبکہ 337جے ، یعنی کسی شخص کو نشہ آور شئے دے کر اس کا ذہنی توازن خراب کرنا ہے ، ایف آئی آر میں 15مئی 2016کو شکار پور میں ڈی پی او جہانزیب خان کاکڑ کو جس پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا اس کی تفصیل بھی درج کی گئی ہے کہ آیا وہ کس کے مہمان تھے ، تاہم جعفرآباد پولیس باالخصوص بلوچستان پولیس کے لئے ایک چیلنج درپیش ہے کہ ڈی پی او جعفرآباد کے قتل بالسبب کو ظاہر کرکے اس کے اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا ئیں کیونکہ جب بلوچستان پولیس اپنے ڈی پی او کے قتل کے اسباب ظاہر نہ کرسکی تو عام آدمی کو کس طرح انصاف فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ 16مئی کو ڈی پی او جعفرآباد جہانز یب خان کاکڑ اپنے دفتر میں ان کے سر میں گولی لگی مردہ پائے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :