وزیر دفاع ہان مائن کو نے تھاڈ میزائل نظام بارے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کئے ، جنوبی کوریا

ہفتہ 4 جون 2016 10:44

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جون۔2016ء)جنوبی کوریا نے وزیر دفاع جان ماٹن کو کی امریکی ہم منصب سے تھاڈ مذاکرات بارے رپورٹوں کی تردید کر دی غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع ہان مائن کو نے سنگاپور میں اپنے امریکی ہم منصب ایشن کارٹر کے ساتھ تھاڈ میزائل نظام کی تنصیب بارے نہ تو کوئی بات چیت کی ہے اور نہ ہی ان کا مذاکرات کا کوئی ارادہ ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بارے میں امریکی میڈیا کی رپورٹیں بالکل بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :