ایران کو دفاعی ہتھیار فراہم نہیں کریں گے ، روس

ہفتہ 4 جون 2016 10:44

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جون۔2016ء) روس نے کہا ہے کہ ایران کو دفاعی ہتھیار فراہم نہیں کئے جائیں گے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی سٹیٹ کارپوریشن روسٹیک کے چیف ایگزیکٹو سرگئی چیمیزوف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کے خلا ف اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باعث اس ملک کو ایسے دفاعی ہتھیار فراہم نہیں کرے گا جوکہ پابندیوں کے دائرہ کار میں آتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے ہتھیاروں میں جنگی ٹینک اور فضائی دفاعی میزائل نظام ایس 300 شامل ہے انہوں نے کہا کہ روس نے اس سے قبل نہ تو عالمی معائدوں کی خلاف ورزی کی اور نہ ہی ایسا آئندہ کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :