فیول ٹیسٹنگ سکینڈل،جاپانی حکام کا سوزوکی موٹرز کے ہیڈکوارٹرز پر چھاپہ

چھاپے کا مقصد فیول ٹیسٹنگ سکینڈل بارے معلومات اور شواہد حاصل کرنا ہیں، حکام

ہفتہ 4 جون 2016 10:42

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جون۔2016ء) جاپانی حکام نے فیول ٹیسٹنگ سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد سوزوکی موٹرز کے ہیڈکوارٹرز پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق چھوٹی کاریں تیار کرنے والی کمپنی سوزوکی نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ اس نے کئی سال تک فیول ٹیسٹنگ کے لئے نامناسب طریقے استعمال کئے جس کے بعد جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے حکام نے سوزوکی ہیڈکوارٹرز پر چھاپہ مارا۔ حکام کے مطابق سوزوکی ہیڈکوارٹرز پر چھاپے کا مقصد فیول ٹیسٹنگ سکینڈل بارے معلومات اور شواہد حاصل کرنا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جاپانی حکام نے مٹسوبشی موٹرز کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا۔