بھارت نے بیلسٹک میزائل عدم پھیلاؤ کے بیگ کوڈ آف کنڈیکٹ میں شمولیت اختیار کرلی

ہفتہ 4 جون 2016 10:42

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جون۔2016ء) بھارت نے گلوبل بیلسٹک میزائل اینٹی پرولیفریشن معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سوراب نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے ویانا میں سفارتی چینل کے ذریعے بیلسٹک میزائل کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بیگ کوڈ آف کنڈیکٹ میں شمولیت ا ختیار کی تاہم انہوں نے معاہدے میں شمولیت سے ہماری قومی سلامتی یا بیلسٹک میزائل پروگرام پر کوئی اثر نہیں پڑیگا انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں شمولیت اس بات کا عکاس ہے کہ بھارت جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے

متعلقہ عنوان :