بھارت کا جلد پاکستانی اور بنگلہ دیشی ہندوؤں کو شہریت دینے کا امکان ،رپورٹ

ہفتہ 4 جون 2016 10:38

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جون۔2016ء) بھارت کا جلد غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے پاکستانی اور بنگلہ دیشی ہندوؤں کو شہریت دینے کا امکان ہے بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے شہریت کے قانون میں ترمیم کے متعدد مسودے تیار کئے ہیں جن کے تحت پاکستان اور بھارت سے مذہبی پراسکیوشن سے خوفزدہ ہوکر بھارت میں داخل ہونیوالے اقلیتی ہندوؤں کے غیر قانونی تارکین وطن کے قانون کے تحت کارروائی مثتثنیٰ ہونگے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایک بار شہریت ایکٹ 1955 میں ان ترامیم کی شمولیت کے بعد ایسے پناہ گزنیوں کو قاونی طور پر بھارت میں رہنے اور شہریت کیلئے درخواست دینے کی اجازت ہوگی

متعلقہ عنوان :