وزیر اعظم اثا ثوں بارے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولتے ہیں قوم ٹیکس کیوں دیگی ،عمران خان

بجٹ سے متعلق حقائق آج عوام کے سامنے لاؤں گا، صاحب اقتدار سب سے زیادہ کرپشن کر رہے ہیں حکمران جواب دینے کی بجائے ہمیں کہتے ہیں چور ہو، خیبرپختونخوا میں انسانوں پر پہلے اور بعد میں سڑکوں پر پیسہ خرچ کریں گے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 4 جون 2016 10:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جون۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اثاثے چھپانے کے حوالے سے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولتے ہیں قوم ٹیکس کیوں د یگی ۔

(جاری ہے)

بجٹ سے متعلق حقائق آج ہفتہ کو عوام کے سامنے لاؤں گا صاحب اقتدار سب سے زیادہ کرپشن کر رہے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران جواب دینے کی بجائے ہمیں کہتے ہیں کہ چور ہو میاں صاحب نے تیس سال میں کوئی ایسا ہسپتال نہیں بنایا جہاں ان کاٹیسٹ ہو سکے اوورسیز پاکستانی ملک چلا رہے ہیں دنیا میں سب سے کم پاکستانی قوم ٹیکس دیتی ہے حکومت کو چاہئے تھا کہ طاقتور لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لاتی، کابینہ اور پارلیمنٹ قوم کو جوابدہ ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو حکمرانوں پر اعتماد نہیں ہے وزیر اعظم جواب ہی نہیں دیتے تو لوگ کیوں اعتماد کریں گے ۔

موجودہ حکومت ایک بادشاہت کی مانند ہے ۔ 200 ارب کی اورنج ٹرین سے بہتر تھا کہ یہ پیسہ ا نسانوں پر خرچ کیاجاتا ۔انہوں نے کہا کہ حکمران قرضوں کی قسط دینے کے لئے مزید قرضے لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام صرف نشاندہی کر نا ہے ، حکومت سے جواب مانگتے ہیں وہ آگے ہم سے جواب مانگتی ہے خیبرپختونخوا میں انسانوں پر پہلے اور بعد میں سڑکوں پر پیسہ خرچ کریں گے ۔