پاکستان کے فاسٹ بالر محمد عامر کے سوا 32 کرکٹرز کو برطانیہ نے ویزے جاری کردیئے

جمعہ 3 جون 2016 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء) پاکستان کے فاسٹ بالر محمد عامر کے سوا 32 کرکٹرز کو برطانیہ نے ویزے جاری کردیئے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ کو 32 کرکٹرز کے انگلینڈ کے ویزے مل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی پر امید ہے کہ اگلے چار ورکنگ دنوں میں فاسٹ بولر محمد عامر کا ویزہ مل جائے گا،فاسٹ بولر محمد عامر کو پیر تک ویزہ نہ ملا تو پھر سہیل خان ان کی جگہ لے سکتے ہیں ‘کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پندرہ دن بعد انگلینڈ کے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :