رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ میں کمی ، وفاق نے بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق کو کم کرنے کی حکمت عملی مرتب کرلی

پاور پلانٹس کو 2 لاکھ 75 ہزار اضافی فرنس آئل فراہم کیا جائیگا پی ایس او کو اضافی رقم فراہم ،پی ایس او 23 ہزارٹن فرنس آئل کی فراہمی روزانہ کی بنیاد پر پاور پلانٹس کو یقینی بنائے گا ،ذرائع

جمعہ 3 جون 2016 09:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء)وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کے لئے بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق کو کم کرنے کی حکمت عملی ترتیب دیدی ہے، اس ہفتہ کے تحت پاور پلانٹس کو 2 لاکھ 75 ہزار اضافی فرنس آئل فراہم کیا جائیگا حکومت نے پی ایس او کو اضافی رقم فراہم کردی ہے اور اب پی ایس او 23 ہزار ٹن فرنس آئل کی فراہمی روزانہ کی بنیاد پر پاور پلانٹس کو یقینی بنائے گا، ذرائع کے مطابق حکومت نے آئل سے ملنے والے پاور پلانٹس کو بند کیا ہوا تھا جس کا مقصد یہ تھا کہ 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرکے مہنگی بجلی پیدا کرنے سے بجاہ سکے، ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک میں حالیہ گرمی کے بچنے میں لوڈشیڈنگ کارورانیہ حکومتی اعدادو شمار سے کیس زیادہ تھا اور شارٹ فال 6000 میگاواٹ سے بھی کراس کر گیا تھا، جس کی وجہ سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کاررائیہ بڑہا دیا گیا، اگر یہی صورت حال رہی تو ماہ میام میں لوڈ منیجمٹ پلان پر عمل درامد کرنا بہت مشکل ہوجاتا دوسری طرف ملک میں کام کرنے والی ڈسکوز بھی مسائل کا شکار ہی اس کی بڑی وجہ ایف بی آر کی جانب سے 160 ارب روپے کے ٹیکس کی وصولی ہے جس کیلئے ایف بی آر نے واضح طور پر پیغام دیا ہے کہ ڈسکوز وہ این رکوری کو 43 فیصد سے بڑہائیں اور ٹیکسوں کی رقم جمع کروائیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ڈسکوز ٹیکس وصولی میں ناکام ہوتی ہیں تو بھی اس کا نقصان عوام بھی برداشت کرینگے اور ہوسکتا ہے کہ اس سے لوڈشیڈنگ کارروائیہ مزید بڑہا دیا جائے، پی ایس او کو فرنس آئل کی اضافی رقم کے حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ پاور پلانٹس کو جلد تعطل فرنس آئل کی فراہمی یعینی بنائیں گے، تاکہ عوام کو ماہ میام میں لوڈشیڈنگ کا سامنا نے کرنا پڑے، واضح رہے کہ حکومت گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ ماہ میام میں سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے گی، دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے اور شہری علاقوں میں 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائیگی جبکہ افطار سے سحری تک انڈسٹری کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگی۔