دبئی،الفوٹیم کمپنی کا مختلف منصوبوں میں 30ارب درہم کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

نئے منصوبوں سے1لاکھ 70ہزار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے

جمعہ 3 جون 2016 09:48

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء) دبئی کی مشہور کاروباری شخصیت ماجد الفوتیم نے متحدہ عرب امارات میں مختلف منصوبوں میں 30ارب درہم کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق یہ سرمایہ کاری آئندہ 10سالوں میں رہائشی اور ہوٹلنگ کی مارکیٹ میں کی جائیگی۔الفوٹیم کی اس سرمایہ کاری کے بعد متحدہ عرب امارات میں کی جانیوالی کل سرمایہ کاری 48 ارب درہم تک پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

30ارب درہم کی سرمایہ کاری سے سٹی سنٹر کے نام سے 10نئے شاپنگ مالز ،جس میں 7 لاکھ 40ہزار سکو ئیر میٹر رقبے پر پھیلا دبئی شاپنگ مال بھی ہو گا۔ اسکے علاوہ شارجہ میں بڑا شاپنگ مال ،6موجودہ شاپنگ مالز کو مزید وسیع کیا جائے گا۔ جس میں سٹی سنٹر اجمان ،سٹی سنٹر میسم شامل ہیں۔ اس سرمایہ کاری سے 6نئے ہوٹل تعمیر کئے جائیں گے۔ان نئے منصوبوں سے1لاکھ 70ہزار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔واضح رہے کہ ان منصوبوں کے لئے کمپنی نے جگہیں خرید لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :