عراق نے جب بھی مطالبہ کیا ہم ملک چھوڑ دیں گے، ایران

جمعہ 3 جون 2016 09:48

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء) ایران نے کہا ہے کہ جب بھی عراق نے مطالبہ کیا ہم ملک چھوڑ دیں گے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب کبھی بھی عراق نے مطالبہ کیا ہم ملک سے نکل جائیں گے تاہم انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی معاونت جاری رکھیں گے اور یہ معاونت اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک عراق ایسا چاہے گا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو اس معاملے میں مداخلت سے باز رہنا چاہئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو بھی اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہئے کہ داعش اس کے لئے بھی پہلی اور اولین خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :