یورپی یونین کی تیونس کو 500 ملین یورو قرض کی پیشکش

جمعہ 3 جون 2016 09:48

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء)یورپی یونین نے تیونس کو اقتصادی اصلاحات کے لیے 500 ملین یورو قرض دینے کی پیشکش کردی، اس قرض کا مقصد شمالی افریقی ملک کی اقتصادیات کو استحکام دینا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یورپی یونین نے تیونس کو اقتصادی اصلاحات کے لیے پانچ سو ملین یورو قرض دینے کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کی جانب سے تیونس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اقتصادی استحکام کے لیے مالیاتی شعبے میں بنیادی سطح پر اصلاحات کرے۔ 2011 میں عرب دنیا میں آنے والے عوامی انقلابات کے تناظر میں تیونس کو واحد کامیاب ملک قرار دیا جاتا ہے جہاں جمہوریت قائم ہو چکی ہے تاہم اس ملک کو کئی طرح کے اقتصادی مسائل کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :