اوپیک ویانا میں اجلاس کے دوران پیداوار میں کٹوتی ایران نے مسترد کردی

ایران ملک قومی کوٹہ سسٹم کی واپسی کی حمایت کرتا ہے، پیداوار میں کمی سے ایران یاگروپ کے دیگر رکن ممالک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،وزیر تیل

جمعہ 3 جون 2016 09:46

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء)ایران کے وزیر تیل بیجان زانگانیہہ نے گزشتہ روز ان تجاویز کو مسترد کردیا ہے کہ اوپیک ویانا میں اجلاس کے دوران پیداوار میں کٹوتی پر متفق ہوجائیگی اور کہا کہ ان کا ملک قومی کوٹہ سسٹم کی واپسی کی حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

تہران جس نے حال ہی میں مغرب کی جانب سے پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں واپسی کی ہے،خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں میں مدد کیلئے پیداوار کو محدود کرنے کی کسی بھی قسم کی کوشش کی مخالفت کرچکا ہے۔

ایران چار اپریل کو اوپیک اور دیگر بڑے پیداواری ممالک بشمول روس کے درمیان دوحہ میں ہونے والے تباہ کن اجلاس سے باہر رہا تھا،جس میں پیداوار منجمد کرنے کے حوالے سے معاہدہ طے پانے میں ناکامی کا سامنا رہا تھا۔زان گانے کا کہنا تھا کہ پیداوار میں کمی سے ایران یاگروپ کے دیگر رکن ممالک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ایران عالمی تیل کا ایک تہائی کے قریب حصہ پیدا کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :