فرانس کے صدر نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا اعلان کر دیا

جمعہ 3 جون 2016 09:46

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء) فرانس کے صدر فرانسو اولاندے نے اعلان کیا ہے کہ شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وسطی فرانس کے قصبوں کو کئی عشروں سے شدید بارشوں کا سامنا ہے۔ پیرس سے گزرنے والے دریائے سین کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ شہر کی زیر زمین میٹرو کو بند کر دیا گیا ہے۔ یورپ میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :