مودی نے عمران خان سے کہا پاکستان دریائے سندھ کا پانی سمندر میں گرانے کی بجا ئے رخ گجرات کی جانب موڑد ے،نعیم الحق

جمعہ 3 جون 2016 09:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء) ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان سے کہا تھا کہ پاکستان دریائے سندھ کا پانی سمندر میں گرانے کی بجائے پانی کا رخ گجرات کی جانب موڑد ے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کو دورہ بھارت کے موقع پر ملاقات کے دوران بتایا تھا کہ دریائے سندھ کے پانی کو ضائع کرنے کی بجائے پانی کا رخ گجرات کی طرف کر دیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کو بڑھانا چاہئے، برآمدات میں بے تحاشا اضافہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں خطے میں پائیدار امن وقت کی ضرورت ہے ۔

امریکہ سے تعلقات کو ازسرنو مرتب کرنے کی ضرورت ہے امریکہ نے پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں وہ مدد نہیں کی جس کی ضرورت تھی انہوں نے بجٹ کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کبھی بھی بے روزگاری کا گراف نہیں دکھایا ہے باہر ملکوں میں بے روزگاری کے حوالے سے روز روز اعداد و شمار سامنے لائے جاتے ہیں ملک میں بے روزگاری ،مہنگائی اور غربت انتہاء تک پہنچ چکی ہے ۔