نیب کسی کو ہراساں نہیں کررہا ہے ،صرف اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے، قمر زمان چوہدری

ملک سے محبت کریں گے تو کرپشن بھی ختم ہوجائے گی،کرپشن کے ذریعے لوٹی دولت واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں ،قطرہ قطرہ کرپشن بھی قومی خزانے پر بڑا بوجھ بن جاتی ہے،راہداری منصوبے میں رخنہ ڈالنے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا،چیئرمین نیب کا تقریب سے خطاب

جمعہ 3 جون 2016 09:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء) چیئرمین قومی اختساب بیورو( نیب )قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ ملک سے محبت کریں گے تو کرپشن بھی ختم ہوجائے گی،کرپشن کے ذریعے لوٹی دولت واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں ، نیب کسی کو ہراساں نہیں کررہا صرف اپنی ذمہ داریاں نبھارہی ہے ،ڈاکٹر عاصم اور ڈی ایچ اے سٹی سے متعلق تحقیقات کی وجہ سے قومی احتساب بیورو پر دباوٴ ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے میں رخنہ ڈالنے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا،سی پیک کے معاملے میں کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی،کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کو عوام کی سطح پر لے کر جائیں گے،قطرہ قطرہ کرپشن بھی قومی خزانے پر بڑا بوجھ بن جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں کرپشن کے خاتمے سے متعلق تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

چےئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ وہ یہ واضح کرتے ہیں کہ نیب کسی کو ہراساں نہیں کررہی بلکہ صرف اپنی ذمہ داریاں نبھارہی ہے، ڈاکٹر عاصم ہوں یا ڈی ایچ اے کا معاملہ نیب پر دباوٴ ہے لیکن ہمیں کرپشن کو آہنی ہاتھوں سے روکنا ہوگا، چھوٹی چھوٹی بدعنوانیاں بڑا بوجھ بن جاتی ہے، کرپشن کی وجہ سے اسکول اور اسپتال نہیں بن پاتے، کرپشن کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے حصے کی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھانی ہیں، کرپشن کے خلاف جنگ میں دیگر اداروں کا تعاون خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کو عوامی سطح پر لے جائیں گے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ پاکستان آج اپنے 70سالہ سفر میں اہم ترین اور درخشاں موڑ پر ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے میں رخنہ ڈالنے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا،سی پیک کے معاملے میں کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی، اس کی شفافیت کے لئے چین بھی کام کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :