راہداری منصوبہ پاکستانی عوام کی زندگی بدلے گا،غیرملکی سازشوں سے آگاہ ہیں،آرمی چیف

مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور قوم کے عزم سے صورت حال تبدیل، دہشت گردی کی لہر بدل کر دہشتگردوں کی کمر توڑ دی آرمی چیف کی زیرصدارت فار میشن کمانڈرز کا اجلاس، فارمیشن کمانڈرز کو ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی صورتحال پر بریفنگ

جمعہ 3 جون 2016 09:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ راہداری منصوبے کے خلاف غیر ملکی سازشوں سے آگاہ ہیں یہ منصوبہ پاکستان کے عوام کی زندگی بدلے گا ۔مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور قوم کے عزم سے صورت حال تبدیل کر دی دہشت گردی کی لہر بدل دی گئی ۔ دہشت گردی کی کمر توڑ دی آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہو رہا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز آرمی چیف کی زیرصدارت فار میشن کمانڈرز کا اجلاس ہوا جس میں فارمیشن کمانڈرز کو ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورت حال پر مفصل بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عمائدین کے عزم و حوصلے کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور قوم کے عزم و حوصلہ سے دہشتگردی کی لہر بدلی ہے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ہمیشہ قوم کی توقعات پرپورا اترے گی ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام نے بے شمار قربانیاں دیں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں شامل ہیں یہ آپریشن اب آخری مراحل میں داخل ہو رہا ہے خدا کے فضل و کرم سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف غیر ملکی سرگرمیوں سے آگاہ ہیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے عوام کی زندگی بدلے گا ۔

متعلقہ عنوان :