سعودی عرب ، دہشتگردی کے الزامات میں 14 افراد کو سزائے موت ، 9کو قید کی سزا سنا دی گئی

جمعرات 2 جون 2016 09:52

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جون۔2016ء)سعودی عرب میں دہشتگردی کے الزامات میں چودہ افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عدالت نے دہشتگردی کے الزامات میں چودہ افراد کو سزائے موت جبکہ نو مشتبہ افراد کو تین سے پندرہ سال سزائے قید سنائی ہے۔

(جاری ہے)

سزائے قید سنائے جانیوالے مشتبہ افراد کا تعلق اس دہشتگرد سیل سے ہے جس پر خطہ قاطف میں پولیس اہلکاروں پر حملے اور قتل کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :