ترکی کی شام میں بمباری:14عسکریت پسند ہلاک

جمعرات 2 جون 2016 09:51

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جون۔2016ء)ترک فوج نے شامی شہر حلب کے نزدیک دہشت گرد ملیشیا داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے 14 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ خبر جنرل سٹاف کے ایک بیان کے حوالے سے مختلف ترک ٹی وی چینلز نے جاری کی۔ مغربی دفاعی اتحاد یٹو کا رکن ملک ترکی امریکی قیادت میں شام اور عراق میں ’داعش‘ کے خلاف برسرپیکار اتحادی افواج میں بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں گزشتہ روز ایران کا بھی حلب میں جاری جنگ میں شامل رہنے سے متعلق بیان سامنے آیا تھا۔ایرانی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ وہ حلب کی دہشتگردوں سے آزادی تک شام میں اپنے عسکری مشیران کو بھیجتا رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک ہو سکا شامی بھائیوں کی مدد کریں گے۔دریں سعودی عرب نے شام میں اپوزیشن کی حامی ملیشیاؤں کو اسلحہ کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے سعودی وشزیر خارجہ عادل الجبیر نے گزشتہ روز ایک اجلاس میں کہا تھا کہ سعودی عرب شام میں اپوزیشن جماعتوں کے حامی جنگجوؤں کو اسلحہ کی فراہمی کا حامی ہے اور سعودی حکومت شامی اپوزیشن کی مدد جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :