یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، کیمپس بند

جمعرات 2 جون 2016 09:51

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جون۔2016ء) یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس میں فائرنگ کے واقعہ میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد یونیورسٹی کیمپس کو بند کر دیا گیا، مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے۔ ابتدائی شواہد کے مطابق واقعہ ایک قتل اور پھر خودکشی قرار دیا گیا ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق ایک مسلح شخص یونیورسٹی کے احاطے میں موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :