گلیڈیئٹرز، زلمے انگلینڈ میں مدِمقابل؟

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ رواں گرمیوں میں پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران متوقع ہیں

بدھ 1 جون 2016 09:35

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2016ء)پاکستان سپر لیگ میں کئی سنسنی خیز مقابلوں سے شائقین کو بھر پور تفریح دینے والی ٹیمز کوئٹہ گلیڈیئٹراور پشاور زلمی ایک بار پھر انلگلینڈ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹرز انگلینڈ میں پشاور زلمے کے ساتھ دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ ٹیم کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ خواہش ظاہر کی کہ وہ اپنی ٹیم اور پی ایس ایل کو مزید فروغ دینے کے لئے میچ کھیلنا چاہتے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ رواں گرمیوں میں پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران متوقع ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام فرنچائز ٹیموں کو ایک سال میں تین تشہیری میچ کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے۔پشاور زلمے کے مالک جاوید آفریدی نے ندیم عمر کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انگلینڈ کے شائقین بھی ان میچز سے کافی محضوظ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :