خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال 2016-17کے بجٹ کو حتمی شکل دیدیا

بدھ 1 جون 2016 09:49

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2016ء)خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال 2016-17کے بجٹ کو حتمی شکل دیدیا ہے بجٹ کی پرنٹنگ کے باعث گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کو سیل کیا جا رہاہے بجٹ تفصیلات کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہاہے جبکہ ٹیکسز میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے نئے مالی سال کے بجٹ کی پرنٹنگ کاکام تین جون سے شروع ہو جائیگا ۔

جبکہ صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کیا جا رہا ہے جس میں بجٹ کی منظوری دیدی جائیگی ۔

(جاری ہے)

نئے مالی سال 2016-17کے بجٹ کی منظوری صوبائی کابینہ کی جانب سے دیدی جائیگی نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے مراعات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ہیلتھ انشورنس سکیم بھی شروع کی جا رہی ہے جبکہ نئی آسامیاں بھی پیدا کی جائیگی ۔ نئے مالی سال کے بجٹ کو محکمہ خزانہ نے حتمی شکل دیا ہے نئے مالی سال کے بجٹ کی پرنٹنگ کاکام کی نگرانی کے لئے ایف سی اور پولیس تعینات کردی جائیگی ۔ تاکہ پرنٹنگ کے حوالے سے قبل از وقت کچھ لیک نہ ہو سکے صوبائی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں خصوصی مراعات دیئے جائینگے جبکہ ٹیکسز کا دائرہ کار بھی مزید وسیع کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :