اسلام آباد، ضلعی عدالت میں مس سنگاپور قتل کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرما نہ ، دوسرے کو عمرقید اور تین لاکھ جرمانہ کی سزا

جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قیدبھگتنا ہوگی

بدھ 1 جون 2016 09:44

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے مس سنگاپور کے قتل کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانے، جبکہ دوسرے ملزم کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قیدبھگتنا ہوگی، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ایڈیشنل سشین جج عابدہ سجاد نے سپر ماڈل اور مس سنگاپور فہمیدہ چوہدری کے قتل کیس کے ملزمان سید معاز وقار اور محمد آصف کے مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے تمام ثبوتوں و شواید کی روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم معاز وقار کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانے فی کس وارثان کی ادائیگی کا حکم جاری کر دیا، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے ملزم کو محمد آصف کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا اسنادی، واضع رہے کہ ملزم سید معاز وقار نے مقتولہ سنگاپور میں شوبز انڈیسٹری سے منسلک تھی اور مس سنگاپور سے تعلق رکھتی تھی، ملزم نے مقتولہ کو پاکستان میں ٹی وی کمرشل میں کام کرنے اور رئیل ٹیسٹ میں انوسٹمنٹ کرنے کے لیے اسلام آباد بلایا جیاں اس نے مقتولہ اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کر دیا تھا، جبکہ بعد تھانہ آبپارہ میں اکتومبر 2013ء میں ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :