کوئٹہ،نیب حکام کا مستونگ میں مشتاق رئیسانی کیس سے متعلق مرکزی ملزم سلیم شاہ کے بھائی کے گھر پر چھاپہ

اہم دستاویزات برآمد تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

بدھ 1 جون 2016 09:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2016ء)نیب حکام نے مستونگ میں مشتاق رئیسانی کیس سے متعلق مرکزی ملزم سلیم شاہ کے بھائی کے گھر پر چھاپہ اہم دستاویزات برآمد تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

(جاری ہے)

نیب حکام کے مطابق نیب بلوچستان نے مشتاق رئیسانی کیس میں پیشرفت کے دوران مرکزی ملزم سلیم شاہ کے بھائی ٹھیکیدار آغا ظاہر شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور مشتاق رئیسان سے متعلق اہم دستاویزات قبضے میں لے لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔