تائیوان میں 6.4شدت کا زلزلہ

جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا : امریکی جیو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ

بدھ 1 جون 2016 09:58

تائی پے (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2016ء) تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت تائی پے کے مختلف حصوں میں علل صبح 6.4شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امریکی جیولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز تائی پے کے شمال میں تقریباْْ 110کلو میٹر جبکہ گہرائی 271.3کلو میٹرزیر زمین تھی تاہم تائیوان کے ویدر بیورو نے زلزلے کی شدت 7.2بتائی ہے۔جیو لوجیکل حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے تائی پے میں پارلیمنٹ ہاؤس سمیت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھی محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی مقام سے جانی یا مالی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :