جون میں پٹرولیم قیمتیں برقرار رہیں گی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں رمضان المبارک کی وجہ سے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت ساڑھے 8 ارب کا بوجھ برداشت کرے وزیراعظم کے کامیاب آپریشن پر الله تعالیٰ کے شکرگزار ہیں،میڈیا سے گفتگو

بدھ 1 جون 2016 09:50

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جون میں قیمتیں برقرار رہیں گی، وزیر خزانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے کامیاب آپریشن پر الله تعالیٰ کے شکرگزار ہیں اور دعاگو ہیں کہ وزیرارعظم جلد صحت یاب ہوکر قوم کی رہنمائی کریں، انہوں نے کہا کہ بجٹ دستاویز کی وزیراعظم سے منظوری آئینی تقاضہ تھا جسے پورا کیا گیا ہے، وزیراعظم کی دستخط شدہ بجٹ دستاویزات موصول ہو چکی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری منظور نہیں کی گئی اور حکومت نے قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے حکومت ساڑھے 8 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں رمضان المبارک کی وجہ سے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے، بجٹ میں وزیراعظم نے کسانوں کو ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔