مردان، پولیس نے خود کش دھماکے کی کوشش ناکام بنا دی

پولیس کی فائرنگ سے خود کش بمبار کی جیکٹ پھٹنے سے تین پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی

منگل 31 مئی 2016 09:19

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2016ء ) مردان پولیس نے شہر میں خود کش دھماکے کی کوشش ناکام بنا دی ، پولیس کی فائرنگ سے خود کش بمبار کی جیکٹ پھٹنے سے تین پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب خود کش بمبار نے مردان میں سٹی پولیس تھانے کو اڑانے کی کوشش کی تاہم پولیس کی بروقت کارروائی نے اسے ناکام بنا دیا ۔ پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں خود کش بمبار کی جیکٹ پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ افراد زخمی ہو گئے ۔ ڈی پی او مردان کے مطابق حملہ آور کی سائیکل میں نصب بم کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔ جب کہ علاقے کوسرچ آپریشن کے بعد کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :