بھارت میں نابالغ لڑکی کا گینگ ریپ، دو افراد گرفتار

منگل 31 مئی 2016 10:01

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2016ء)بھارت میں ایک جواں سالہ لڑکی کو تین افراد نے جنسی زیادتی کی واردات کے بعد ہلاک کر دیا ہے۔ لڑکی کا تعلق ’نچلی ذات‘ سے بتایا گیا ہے جبکہ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لڑکی کی نعش اْس کے گاوٴں کے باہر ایک کلومیٹر کی دوری پر ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔

اتر پردیش کی ریاستی پولیس کے ایک سینئر افسر سالک رام ورما نے کہا ہے کہ جنسی زیادتی کے بعد لڑکی کو ملزمان نے اْس کا دوپٹہ گلے میں ڈال کر ایک درخت سے لٹکا دیا تھا تاکہ یہ ایک خودکشی کا واقعہ دکھائی دے۔ یہ وقوعہ اتر پردش کے ایک گاوٴں بحرائچ میں رونما ہوا۔پولیس افسر سالک رام ورما نے بتایا کہ لڑکی رات کے وقت چھپ کر تین ملزمان میں سے ایک کو ملنے گئی تھی کیونکہ اْس کے ساتھ امکاناً وہ رابطے میں تھی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے مقام پر پہنچ کر ہی اْسے معلوم ہوا کہ وہ اپنے دو مزید دوست بھی ساتھ لایا ہوا تھا۔اعلیٰ پولیس حکام نے واردات کے بعد نامناسب کارروائی کرنے پر چار پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ اس واردات میں ملوث تین میں سے دو مشتبہ ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ لڑکی کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہسپتال پہنچا دی گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ لڑکی کا ریپ کرنے کے علاوہ اسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :