افغانستان میں طالبان کے حملے، بارہ پولیس اہلکار ہلاک

منگل 31 مئی 2016 10:01

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2016ء)افغانستان میں تشدد کے مختلف واقعات میں بارہ پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلمند میں ایک اعلیٰ پولیس اہلکار حشمت اللہ دولت زئی نے کہاہے کہ طالبان نے ان حملوں میں پولیس اہلکاروں کو ہدف بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ضلع گریشک میں واقع چیک پوائنٹس پر کیے گئے ان حملوں میں سات پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ سات ہی لاپتہ ہیں۔ دولت زئی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ان پولیس اہلکاروں کو طالبان نے اغوا کر لیا ہے۔ ابھی تک طالبان کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔