خاندانی منصوبہ مسترد، زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں، ہم اپنے جانشینوں کی تعداد دوگنا کریں گے، ترک صدر طیب اردوان

منگل 31 مئی 2016 09:59

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2016ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی کو مسترد کر دیں اور زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں۔

(جاری ہے)

ترکی کے سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست خطاب کرتے ہوئے صدر طیب اردوان نے کہا کہ مسلمانوں کو مانع حمل طریقوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔ انہوں نے ذمہ دار خواتین بطور خاص پڑھی لکھی مستقبل کی ماؤں سے کہا ہے کہ وہ مانع حمل ادویات استعمال نہ کریں اور ترکی کی آبادی میں اضافہ کریں۔ انہوں نے خواتین سے کہا کہ وہ کم سے کم تین بچے پیدا کریں، ہم اپنے جانشینوں کی تعداد کو دوگنا کریں گے۔