آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کو دبئی طلب کرلیا

پیپلزپارٹی کے چیئرمین آزادکشمیر میں اپنی سرگرمیاں منسوخ کرکے اسلام آباد پہنچ گئے،جلد دبئی روانگی کا امکان

منگل 31 مئی 2016 09:55

اسلام آباد/میر پور(آئی این پی )سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے صاحبزادے اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دبئی طلب کرلیا ، بلاول بھٹو آزادکشمیر میں اپنی سرگرمیاں منسوخ کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ گئے ان کی جلد دبئی روانگی کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان وزیراعظم میر پور کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی (آج) منگل کی مصروفیت منسوخ کر دی گئی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری میر پور کے بعد اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے ۔ ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو آصف علی زرداری نے دبئی بلایا ہے ۔ بلاول بھٹو کو (آج) منگل کو میر پور آزادکشمیر میں بار ایسوسی ایشن ،سول سوسائٹی اور میڈیا سے گفتگو کرنی تھی ۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی جلد دبئی روانگی کا امکان ہے۔