وزیراعظم نواز شریف کوبھارتی ہم منصب نریندر مودی کا ٹیلی فون، جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

منگل 31 مئی 2016 09:54

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2016ء ) وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوراپ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو ٹیلیفون کیا اور ان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر بھارتی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔