وزیراعظم قومی خدمت کے جذبے سے سرشارہیں،مصدق ملک

وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹروں کی مشاورت کے بعدبتایاجائیگا ان کی ذاتی زندگی پرتصاویربنانے کاواقعہ قابل افسوس اورقابل مذمت ہے ، چنددن میں روبہ صحت اورجلدوطن واپس لوٹیں گے،ترجمان وزیر اعظم ہاؤس

منگل 31 مئی 2016 09:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2016ء)وزیراعظم ہاوٴس کے ترجمان مصدق ملک نے نوازشریف اوران کے خاندان کی جانب سے صحت یابی کی دعاوٴں پرقوم کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم قومی خدمت کے جذبے سے سرشارہیں ان کی ذاتی زندگی پرتصاویربنانے کاواقعہ قابل افسوس اورقابل مذمت ہے ،وہ چنددن میں روبہ صحت ہوجائیں گے اورجلدوطن واپس لوٹیں گے ۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے وزیراعظم اوران کے خاندان کی طرف سے پوری قوم کاشکریہ اداکیااورکہاکہ وزیراعظم قومی خدمت کے جذبے سے سرشارہیں ۔انہوں نے بیماری کوقومی معاملات میں رکاوٹ نہیں بننے دیااوراجلاس کی صدارت کی تاکہ ان کی بیماری کی وجہ سے ملکی معاملات میں ایک لمحے کی تاخیرنہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آج علی الصبح ہسپتال داخل ہوں گے اور8بجے ان کاآپریشن ہوگا،جس کے بعدوہ چنددن ہسپتال اورپھرگھرمنتقل ہوں گے،ان کی وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹروں کی مشاورت کے بعدبتایاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم خداکے فضل وکرم سے جلدوطن واپس آئیں گے ،گزشتہ دنوں وزیراعظم کی تصاویربناکرغلط تاثردیاگیاجوقابل افسوس بھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لندن میں دنیاکے بہترین سرجن اورپاکستان سے ان کے ذاتی معالج آپریشن کے موقع پرموجودہوں گے۔ہم ان کی صحت کے لئے دعاگوہیں ،ہسپتال کی کوئی تفصیل ابھی نہیں دی جاسکتی کیونکہ سیکورٹی وجوہات ہیں

متعلقہ عنوان :