شاہ محمود قریشی کاسعد رفیق کے بیان پر شدید احتجاج ،معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

عمران خان سے متعلق سعد رفیق کے بیان پر حیر ت ہوئی ، پانا ما لیکس کیلئے ٹی او آرز بنانے کے حوالے سے حکومت کی نیت ٹھیک نہیں،شاہ محمود قریشی

پیر 30 مئی 2016 09:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2016ء)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر سعد رفیق کے بیان پر شدید احتجاج کرتے ہوئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سعد رفیق کے بیان پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں حکومت کی نیت ٹھیک نہیں لگ رہی،حکومتی ٹیم ہمارے لیڈر کے خلاف ایسے بیانات دے کر ماحول خراب کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے متعلق سعد رفیق کے بیان پر حیر ت ہوئی ، پانا ما لیکس کیلئے ٹی او آرز بنانے کے حوالے سے حکومت کی نیت ٹھیک نہیں اور یوں لگتا ہے جیسے حکومت معاملات کوٹھیک نہیں کرنا چاہتی۔

(جاری ہے)

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان سے پشاور کے چوہے مارے نہیں جاتے مگر وہ حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں،پتانہیں یہ لوگ کدھرسے آگئے ہیں جنہیں سیاست کرنانہیں آتی،نہوں نے مخالفین کو مشورہ دیا کہ ہماری ٹانگیں کھینچنے سے بہتر ہے کہ اپنے صوبے پر توجہ دیں اور لوگوں کیلئے ترقیاتی کام کریں ،انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم نہیں بولتے تو کہتے ہیں کہ یہ گونگے ہیں تاہم ہمارے منہ میں بھی زبان ہے اور ہمیں بھی جواب دینا آتا ہے، تحریک انصاف کے لوگ سوشل میڈیا پر گالیاں دیتے ہیں مگر گالیاں دینے والوں کو شائستہ زبان استعمال کرنی چاہئیے۔