ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی رپورٹ اب گھر پر ارسال ہوگی

ٹریفک پولیس کا ویجی لینس سیل قائم ، 50 کیمرے بھی دے دئیے گئے ، دوران ڈیوٹی فرائض میں غفلت پر وارڈنز بھی سزا سے نہیں بچ سکیں گے

پیر 30 مئی 2016 09:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 مئی۔2016ء) شہری اور ٹریفک وارڈنز ہو جائیں ہوشیار ، اب جو کرے گا بات موبائل فون پر ، یا توڑے گا سگنل ، وارننگ پہنچے گی گھر پر ، 50 کیمرے بھی مل گئے اور ویجی لینس سیل بھی بن گیا۔ شہری ہو جائیں ہوشیار ، ٹریفک پولیس لاہور میں قائم ہو گیا ویجی لینس سیل جس کے لئے پچاس کیمرے بھی آ گئے۔ اگر کسی چوک میں ٹریفک وارڈن موجود نہیں تو خفیہ کیمرہ پکڑے کا ایسے تمام لوگوں کو جو ٹریفک قوانین کی کر یں گے خلاف ورزی۔

(جاری ہے)

جی ہاں چاہے دن ہو یا رات سگنل اگر سرخ ہے تو رکنا ہے ضروری ، اگر توڑ کر گزر جائیں گے تو وارننگ لیٹر پہنچے گا آپ کے گھر کے ایڈریس پر ، اور معافی بھی نہیں ملے گی۔ ٹریفک وارڈنز بھی ہو جائیں ہوشیار۔ اگر ٹریفک وارڈنز دوارن ڈیوٹی سنیں گے موبائل فون یا بیٹھیں گے ڈیوٹی کے مقام سے ہٹ کر خفیہ کیمرہ بنائیگا تصاویر اور فوٹیج ، اور پھر ملے گی سزا ، اب کوئی بچ نہیں سکے گا اس کیمرے کی آنکھ سے۔ اب تک 5 ہزار وارننگ لیٹر شہریوں کے گھروں کے پتے پر روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ مستقبل میں خلاف ورزی کرنے والوں کا ڈیٹا ایکسائز کو بھی فراہم کر دیا جائے گا۔ جب گاڑی فروخت ہونے کے بعد ٹرانسفر کے لئے جائے گی تو اس پر پورا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا

متعلقہ عنوان :